ہوشیار خبردار ! سگریٹ پینے اور فروخت کرنیوالے ہو جائیں تیار، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سگریٹ پینے اور فروخت کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا اب عام آدمی پریشانی دھوئیں میں نہیں اُڑاسکے گا۔
پنجاب بھر میں ایک بار پھر ایک بار پھر سے اضافہ متوقع ہے، صوبہ بھر سے محکمہ نارکوٹکس کی جانب سے تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے جن میں مقامی اور امپورٹڈ سگریٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا تو ہونا تھا!!موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اگر بات کی جائے لاہور شہر کی صرف یہاں 8 ہزار 800 سے زائد تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والے پوائنٹس ہیں، ایف بی آر اور ایکسائز کی جانب سے ان دکانوں کا سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد تمباکو پوائنٹس ہیں جہاں تمباکو مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں۔
1958 کے بعد پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی فروخت پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، پہلے ان پر فیس صرف 10 روپے سے 50 روپے تک عائد تھی۔
اب پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تمباکو مصنوعات کی فروخت پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے حکومت کو 700 ملین سے زائد کی آمدن ہو گی، حکومت کی جانب سے دکانداروں کو لائسنس کی مد میں 5 ہزار سے 50 ہزار سالانہ تک ٹیکس عائد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا ہیلمٹ جو آپ کو ٹائم آؤٹ سے بچا سکے!!
دوکاندار جب سالانہ فیس ادا کریں گے تو وہ اس کا بوجھ سگریٹ پینے والوں پر منتقل کریں گے، اس لئے تمباکو مصنوعات خاص کر سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور دوکاندار خود ساختہ قیمتیں بھی بڑھائیں گے، مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاخطہ کریں۔