سوشل میڈیا پر18 سالہ لڑکے کی دہری عمر کی لڑکی سے شادی کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آج کل سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی چونکا دینے والی خبر آتی رہتی ہے، جس میں زیادہ تر محبت کی انوکھی شادیاں شامل ہوتی ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سامنے آیا ہے جہاں 18 سالہ لڑکے نےاپنی عمر سے دہری عمر کی کزن سے پسند کی شادی کرلی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔دونوں کو محبت کیسے ہوئی خاتون نے دلچسپ کہانی بتادی
تفصیلات کے مطابق ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل آباد کے شہزاد اور کومل نے بتایا کہ ان کی شادی کوئی آسان نہیں تھی، عمروں کے فرق کے باعث دونوں میاں بیوی کیلئے اپنے گھروالوں کو منانا خاصا دقت طلب رہا۔
35 سالہ کومل نے ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران بتایا کہ "شہزاد اور میں آپس میں کزن ہیں، شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی ان سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلی"۔
کومل کے مطابق "پہلےمجھے لگتا تھا کہ ان کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے لیکن جب شہزاد نے مجھے پروپوز کیا تو میں بھی ان سے محبت کرنے لگ گئی، دوستوں نے بھی کہا کہ شہزادکی عمر چھوٹی ہے لیکن پھر میں نے سوچا جب پیار کیا تو ڈرنا کیسا، یوں سمجھیں کہ شادی سے پہلے کئی رکاوٹیں آئیں لیکن ہم نے اپنی فیملیز کو منالیا، میں شہزاد کو پیار سے مٹھو کہتی ہوں"۔
لڑکا بالغی کا ثبوت جیب میں لیے پھر رہا ہے pic.twitter.com/TJtJbkxoUT
— iffi (@iffiViews) November 8, 2023
دوسری جانب شہزاد نے بتایا کہ"پورے خاندان میں مجھے صرف کومل ہی اچھی لگتی تھی اور میں ان سے ہی محبت کرتا تھا یہ مجھے بہت شریف اور پیاری لگتی تھیں، ساری رات مجھے انہی کی یاد آتی تھی میں ان کو پیار سے پنکی بلاتا ہوں"۔
شہزاد نے بتا یا کہ "جب میں نے گھروالوں کو بتایا کہ میں کومل سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو گھر میں مجھے مارا پیٹا لیکن میں نے نہیں مانی شادی کے بعد اب سارے گھر والے خوش ہیں"۔