(ویب ڈیسک ) پنجاب میں سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لیکن یہ تعطیل ان اضلاع میں کی گئی ہے جن میں سموگ کی صورتحال کافی سنگین ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10 نومبر کو تعطیل ہوگی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10 نومبر کو چھٹی ہوگی، لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے، چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا،واضح رہے کہ ہفتےکے روز مارکیٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دفعہ 144 نافذ ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں :3 بڑی کارکمپنیوں کےمینیوفیکچرنگ لائسنس بحال