الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کا جہاز روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان العریش ایئرپورٹ مصر روانہ کردیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ متاثرین کیلئے چارٹرڈ طیارہ کارگو بوئنگ 474 کے ذریعے مصر کے العریش ایئرپورٹ امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے ذریعے مصر بھیجا گیا ہے اور ہم مزید 5 طیاروں کا امدادی سامان بھجوانے کی پوزیشن میں ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ غزہ متاثری کیلئے روانہ کیے گئے سامان میں غذائی اجناس، ادویات و دیگر اشیاء موجود ہیں جبکہ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی فی الفور غزہ فلسطین پہنچ کر زخمیوں اور مریضوں کا علاج شروع کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ پٹی پر قبضے کا منصوبہ،جنگ بندی سے انکار
انہوں نے کہا کہ اب تک 2 ہزار 245 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں ایک ہزار 600 اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں۔ میڈیکل ریلیف کے اس مشن میں 45 فیصد خواتین نے غزہ جانے کیلئے حامی بھری ہے۔ غزہ میں اس وقت 25 ہزار زخمیوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے اور وہاں کے 35 اسپتالوں میں سے 16 بند ہوچکے ہیں۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ اگر ہمارے میڈیکل مشن کی فوری طور پرغزہ میں انٹری ممکن نہ ہوئی تو پھر متبادل کے طور پر مصر میں غزہ کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔