(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروچانسلر ڈاکٹر احمد سالم محمد الامیری سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان اسلامک یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احمد سالم محمد الاامیری امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے صدر بھی ہیں،ڈاکٹر احمد سالم محمد الاامیری نے صدر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے تجربہ سے آگاہ کیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بطور ٹرسٹی ممبر یونیورسٹی کے معیار کو بلند کرنے کا کہا،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے باقاعدگی سے ایسی ملاقات کی اہمیت پر بھی زور دیا،چیف جسٹس پاکستان انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر ہیں،چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے ایسے ملازمین کیخلاف کارروائی پر بھی زور دیا جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی