پاکستان اٹامک انرجی کمیشن دنیا میں کلین انرجی کیلئے تحقیقاتی معاونت فراہم کریگا

Nov 08, 2024 | 00:11:AM

(اویس کیانی)دنیا میں کلین انرجی کیلئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی مشترکہ کوششیں،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بھی کلین انرجی میں تحقیقاتی معاونت فراہم کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے فیوژن انرجی گروپ اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پاکستان کا کلین انرجی سے متعلق بیان پیش کیا گیا،راجا علی رضا انور نے کہاکہ  پاکستان انسانیت کو کاربن سے پاک توانائی کے  ذرائع کی تلاش میں تحقیقات کے لیے بے چین ہے، فیوژن کلین انرجی میں ایک گلاس اور دو میٹیلک ٹوکامیک کی تیاری شامل ہے۔

 چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کا مزید کہناتھا کہ آئی اے ای اے فیوژن ٹیکنالوجیز کے شعبے میں عالمی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، فیوژن کلین انرجی کے لیے پاکستان میں بنیادی سطح پر ایک فیوژن ریسرچ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں