ہنی سنگھ نے سرائیکی گانا "بسم اللہ کراں" گاکرحیران کردیا،ویڈیووائرل

بھارتی گلوکار اورریپرنے گانے کے اصل گلوکار ندیم عباس لونے والا کو کریڈٹ بھی دیا

Nov 08, 2024 | 09:34:AM
ہنی سنگھ نے سرائیکی گانا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار اورریپر ہنی سنگھ نے مشہور سرائیکی گانا "بسم اللہ کراں" گاکرسب کوحیران کردیا۔ 

بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں سرائیکی زبان کا مشہور گانا "بسم اللہ کراں" گاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

حال ہی میں بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں سرائیکی زبان کا مشہور گانا "بسم اللہ کراں" گاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

اس دوران سب سے توجہ طلب بات یہ تھی کہ گلوکار نے حاضرین کو اس گانے کے اصل گلوکار ندیم عباس لونے والا کے حوالے سے بتایا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیتے ہوئے گانا "بسم اللہ کراں" گا کر حاضرین سے داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیاہے اور مداحوں نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے "ندیم عباس لونے والا کے اداس گانے" کے نام سے اپنی البم بنائی تھی جس میں گانا "بسم اللہ کراں"بھی شامل تھا جو 2015 میں ریلیز ہوا۔