(24 نیوز)پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں جلسے درخواست مسترد کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی کی جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے نام مر اسلہ جا ری کیا گیا ،پی ٹی آئی کی جانب سے 8نومبرکو ایوب سٹیڈیم یا ہاکی گراونڈ میں جلسہ کرنے کا این او سی جاری کرنے کی درخواست دی تھی ، مراسلہ کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماوں سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے رابطہ قائم نہیں کیا ۔
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اینڈ کوارڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے داعش،ٹی ٹی پی کے حوالے سے تھرٹ الرٹ جاری کیا گیا ،سپیشل برانچ نے اپنی ایک رپورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے اور پی بی 44کے ری پولنگ کے موقع پرامن و امان کے حوالے سے خدشات کا اظہارکیا تھا جبکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ایوب سٹیڈیم میں ہورہے ہیں ،ایوب اسٹیڈیم میں جگہ موجود نہیں ہے ،ڈی آئی جی کوئٹہ نے بھی کہا کہ پولیس کی نفری ایوب سٹیڈیم میں جاری امتحانات کے تحفظ میں مصروف ہے۔
بلوچستان حکومت نے کھیلوں کے میدانوں میں سیاسی جلسوں پرپابندی بھی عائد کررکھی ہے مراسلےمیں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔