(ویب ڈیسک)حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے 21 نومبرتک گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے حکومت کاکہناہے کہ شوگرملز کاشت کاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی،تاہم شوگرایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیونکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔