سموگ کی شدت برقرار، آلودہ ترین شہروں میں لاہور سب سے آگے

Nov 08, 2024 | 09:59:AM
سموگ کی شدت برقرار، آلودہ ترین شہروں میں لاہور سب سے آگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار رہے،  آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرہ بن گیا۔

صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 رکارڈ کی گئی، لاہور اس وقت بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے،اسموگ کے اثرات موٹرویز پر بھی پڑ رہے ہیں، ایم ٹو اور ایم تھری پر حد نگاہ کم ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے، اسکولوں میں ٹیچرز اور والدین کی میٹنگز ہوئیں جس میں اسپورٹس، تفریحی دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب ملتان میں سموگ اس وقت ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اور شہر کے کئی علاقے اس وقت شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

شہری سموگ کے نقصان سے بے خبر ہیں اور وہ ماسک پہنے بغیر اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں، سموگ کی سب سے بڑی وجہ فیکٹریوں، گاڑیوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ہے جو فضا میں نائیٹروجن آکسائیڈ خارج کر رہا ہے۔
 دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن سموگ فری پنجاب جاری ہے،ٹریفک پولیس کاآلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن  کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا،صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس پر کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جرمانے کیا گیا،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف رواں سال 53 فیصد جرمانوں میں اضافہ ہوا۔