چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کیا، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا،رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔