رحیم یار خان: جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، بھائی نے خود کو جلا لیا

Nov 08, 2024 | 09:17:AM
رحیم یار خان: جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، بھائی نے خود کو جلا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رحیم یار خان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں کا جھگڑا ہوا تو اس دوران ایک نے خود کو پیٹرول چھڑک کر جلا لیا۔

پولیس کے مطابق آگ نے دوسرے بھائی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک بھائی 70 اور دوسرا 30 فیصد جھلس گیا، ایک بھائی نے لوگوں کا قرضہ دینا تھا اور قرض دینے والے ساتھ آئے تھے، خود کو آگ لگانے والا اپنے بھائی کو ڈرانے کے لیے خودکشی کا ڈرامہ کر رہا تھا۔

پولیس نے مقروض بھائی کے ساتھ آنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔