12سالہ ازدواجی زندگی کاخاتمہ کیوں کیا؟زینت امان نے وجہ بتادی
بچوں کی خاطر رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کی مگر ذہنی سکون کی خاطر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان نے اپنے شوہر مظہر خان کے ساتھ اپنی شادی کے مشکل لمحات اور12سال کی ازدواجی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔
ایک پرانے انٹرویومیں زینت امان نے بتایا کہ شادی کے پہلے سال ہی انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا غلط قدم تھا، 1985 میں شادی کے بعد انہیں شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا، مگر اپنے دو بچوں کی خاطر انہوں نے 12 سال اس رشتے کو نبھایا۔
زینت امان نے بتایا کہ جب ان کا پہلا بیٹا پیدا ہوا تو وہ شادی ختم کرنے کا سوچ رہی تھیں، مگر انہوں نے اپنے بچے کو موقع دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے مظہر خان کی بیماری میں ان کی دیکھ بھال کو اپنی ذاتی ذمہ داری بنا لیا اور شوہر کی بیماری کے دوران انہیں انجیکشن دینا، ڈریسنگ کرنا اور بیگ تبدیل کرنا بھی آ گیا۔
زینت امان نے مزید کہا کہ اس تمام عرصے میں انہیں کبھی اپنے لئے ہمدردی یا محبت نہیں ملی،صحت بحال ہونے کے بعد مظہر خان دواؤں کے عادی ہوگئے جس سے ان کے گردوں کو نقصان پہنچا۔
زینت امان نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر یہ رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کی، آخرکار اپنے ذہنی سکون کی خاطر اس رشتے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔