حج پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، سرکاری سکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا

Nov 08, 2024 | 10:28:AM
حج پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، سرکاری سکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔

سرکاری سکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار سپانسر شپ سکیم کے تحت اور باقی ریگو لر سکیم کے تحت جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔

سرکاری سکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی سکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4  لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔