جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے، شبلی فراز

Nov 08, 2024 | 10:47:AM
جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے، شبلی فراز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشبلی فراز نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے، جو حالات ہیں یہ مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں، آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا، جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے، منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے،ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں اور عدم استحکام کی کیفیت ہے، غیرملکی کمپنیز بھی ملک چھوڑ کر جارہی ہیں۔

شبلی فراز نے مزید  کہا کہ یہ نااہل اور خودساختہ حکومت ہے ان سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہا، شارٹ فال بڑھ چکا ہے، حکومت سے 390 ارب روپے کا خسارہ بھی پورا نہیں ہو رہا۔