سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیلات کے دوران تمام سرگرمیوں پر پابندی
چھٹیوں کےدوران سکولوں کےٹرپ بھی نہیں لے جائے جا سکیں گے ، کھیلوں کے مقابلوں پر بھی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں تعطیلات کےدوران تمام سرگرمیاں پرپابندی عائد کر دی ہے،چھٹیوں کےدوران سکولوں کےٹرپ بھی نہیں لے جائے جا سکیں گے ، ان چھٹیوں کےدوران کھیلوں کےمقابل بھی نہیں کروائےجاسکیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کاانعقادبھی نہیں کروایاجاسکےگا،سکولزمیں ڈینگی سرگرمیوں سمیت دیگرایکٹوٹیزبھی معطل کردی گئی ہیں ۔سموگ کےباعث سکولوں میں17نومبرتک تعطیلات دی گئیں۔
سرکاری سکولوں کےاساتذہ گھروں سےبچوں کی آن لائن کلاسزلیں گے،احکامات پرعملدرآمدنہ کرنیوالےسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔