(24نیوز)سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وکلا نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔
وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی، فرد جرم کیلئے 25 ملزموں میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔