دھنداورسموگ : موٹروے پردوالگ الگ حادثات،11افراد زخمی
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اورغیر ضروری سفر سے گریزکیاجائے، موٹروے پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طارق ملک،فاران یامین)دھند اورسموگ کے باعث موٹروے پردوالگ الگ حادثات کے نتیجے میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے ایم ٹو پرشیخوپورہ ہرن مینارانٹرچینج کے قریب سموگ کے باعث دس سے زائد گاڑیاں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیاگیاہے، حادثے میں گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے۔
موٹروے پولیس،ریسکیو 1122 اورایف ڈبلیو او کا عملہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا،موٹروے پر ٹریفک کی بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔
دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹروے ایم فور پر بھی دھند کے باعث مسافر وین،کار اور ٹرالر آپس میں ٹکراگیے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کاشکارہونے والی تمام گاڑیاں فیصل آباد سے ملتان جارہی تھیں کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب حادثہ پیش آگیا، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کردی ہے۔
دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں اورموٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک ٹریف کے لیے بندکردی گئی ہے۔لاہورسیالکوٹ موٹروے بھی دھند اور سموگ کےباعث بند کردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کاکہناہے کہ روڈ یوزرز دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اورغیر ضروری سفر سے گریزکیاجائے۔