(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار جبکہ ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پی ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا ، جس کے باعث انڈیکس 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آ گیا۔