حارث نے ثقلین اور شاہین کو پیچھے چھوڑ دیا، رضوان کے ہاتھوں ریکارڈ برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کرلیا جبکہ رضوان بھی ورلڈ ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کر لی ہیں جو کہ اس عرصے (حارث کے ڈیبیو سے اب تک) میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔آج ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے سپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76 ، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔
دوسری طرف پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے۔محمد رضوان اگر آج آسٹریلوی بیٹر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بنا سکتے تھے۔اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک سٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کر چکے ہیں۔