موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنیوالوں کو بلوں میں ریلیف ملے گا
اضافی بجلی استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر،ڈالر بھی سستا ہو گیا
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں جب کہ اپٹما، ایف پی سی سی آئی سمیت چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔