(ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے بیگم کی بات پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
فلک شبیر اوراداکارہ سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
فلک شبیر سارہ خان سے محبت کے اظہار کے نت نئے طریقوں کے باعث مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، وہ اکثرو بیشتر اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک انوکھا مشورہ دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئرکی گئی گلوکار فلک شبیر کی اسٹوری پر درج تھا کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو فارم ہاؤس اور مرسڈیز بینز تحفے میں دی ہے۔