گیانا کے صدر کا ہر شہری کو 1 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

Nov 08, 2024 | 17:53:PM
گیانا کے صدر کا ہر شہری کو 1 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان
کیپشن: گیانا صدر عرفان علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گیانا کے صدر نے ملک کے ہر بالغ شہری کو 100,000 ڈالرز نقد گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر عرفان علی نے پہلے ہر گھر کیلئے200,000 ڈالرز نقد گرانٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ممکنہ تنازعات اور انتظامی چیلنجوں کو کم کرنے کیلئے اس خیال کو ختم کر دیا گیا۔ تاہم اب ہر بالغ کو 100،000 ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
صدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان نوجوانوں کے بہت سے خدشات کو بھی دور کرتا ہے جن کی ابھی تک کوئی فیملی نہیں ہے اور وہ سوچتے کہ انہیں گھر بسانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ گھریلو ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا اقدام اب ان نوجوان پیشہ ور افراد کو بھی مدنظر رکھے گا اور ان کے نفع کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری حکومت اب گیانا کے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شہری کو یکم جنوری 2025تک 100,000 ڈالرز کی نقد گرانٹ فراہم کرے گی۔ 
واضح رہے کہ یہ گرانٹس گیانا کے عوام کے ملک میں تیل کی نئی دولت سے مستفید ہونے کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ