(بابرشہزاد)پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں برس کا 47واں پولیو کیس رپورٹ ہو گیا،قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 47واں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہو ا ہے،سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، این آئی ایچ کے مطابق متاثرہ بچے سے حاصل نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا عمل جاری ہے، رواں سال گھوٹکی سے رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے،این آئی ایچ کے مطابق اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا سے 9، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بجلی پر26روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان