(24نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں،سموگ کے خاتمےکیلئےسب کوکردار ادا کرنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سٹی نیوز ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سٹی نیوز نیٹ ورک کےمختلف سیکشنز کا دورہ کیا،عظمیٰ بخاری نے شہریوں کے مسائل پر حکومتی توجہ دلانے پر سٹی نیوز نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھاکہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں،سموگ کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ حکومت کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی،چنگ چی رکشوں اور باربی کیو والوں کاتعاون درکار ہے،تاجر برادری مہربانی کرکےاندازکاروبار پر نظر ثانی کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ویوز لینے کے چکر میں یوٹیوبر زندگی کی بازی ہار گیا