ہفتہ وارمہنگائی میں اضافہ،مجموعی سالانہ شرح13.89فیصد ہوگئی

Nov 08, 2024 | 19:13:PM

( وقاص عظیم) ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.24فیصد اضافے کے بعدمجموعی سالانہ شرح13.89فیصد ہوگئی۔ 

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء مہنگی ہوئی جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،حالیہ ہفتے ہائی  سپیڈ ڈیزل 3 روپے85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے 8 روپے 58 پیسے فی درجن مہنگے ،آلو2 روپے 74 پیسے، پیاز 3 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 108 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا،ٹماٹر 2روپے24 پیسے، دال مونگ 3روپے54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلو خوردنی گھی کا ڈبہ 11روپے 81 پیسےمہنگا ہوا،بیف 3روپے46 پیسے، مٹن 5روپے 74 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن، آٹا،دودھ، سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق کیلے 3روپے13پیسے فی درجن، چینی 1روپے 98 پیسے فی کلوسستی ہوئی،دال ماش 3روپے 84پیسے، دال چنا ڈھائی روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں20 اشیائےضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فروخت میں اکتوبر 2024 کے دوران 9فیصد اضافہ

مزیدخبریں