سموگ کی بگڑتی صورتحال؛لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

Nov 08, 2024 | 19:47:PM

(24نیوز) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔سیکرٹری ماحولیات  راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کیلئے  سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کملا ہیرس کو 5 ہزار ڈالر کا انتخابی عطیہ ٹرمپ کیلئے لکی ثابت ہوا

مزیدخبریں