جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے 4 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے4فوجی جوانوں کو سپرد خاک کر دیاگیا۔چاروں جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارتائب شاہ ، لانس نائیک گلاب زمان، حبیب اللہ، مزمل محمود شامل ہیں۔نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ کی شان،سعودی عرب کے صحرا میں برفباری