محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی

Nov 08, 2024 | 21:27:PM
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش کے بعد خوشگوار موسم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ جب کہ  سموگ میں کمی ہوگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے، لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کی بگڑتی صورتحال؛لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ