(24نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ جب کہ سموگ میں کمی ہوگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے، لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی بگڑتی صورتحال؛لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ