شعیب ملک چھا گئے۔۔۔11 ہزار رنز بنانے والے ایشیا کےپہلےکھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی اور ایشیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔
ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں11 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب کے میچ کے دوران 26 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ 11 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل پہلے اور کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Shoaib Malik is just the third batter to amass 11k runs in Twenty20 cricket ???? pic.twitter.com/398INj6TJD
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 7, 2021
واضح رہے کہ شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے 116 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں، ان میچوں میں انہوں نے31.1رنز کی اوسط سے2335 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 124.2 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 26افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں کمی