(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو کو منشیات کیس میں14 روزہ کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
بھارتیذرائع ابلاغ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورونے عدالت سے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو 11 اکتوبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے کہا کہ تفتیش کے لئے مناسب وقت دیا جاچکا ہے اور ملزمان کو مزید حراست میں رکھ کر تحقیقات کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں 14 روز کے لئے عدالتی تحویل میں دیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک چھا گے۔۔۔11 ہزار رنز بنانے والے ایشیا کےپہلےکھلاڑی