باپ نے18 سالہ بیٹی کو گولی مار کے خود کشی کر لی

Oct 08, 2021 | 09:59:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو تنازع پرباپ نےبیٹی کوگولی مار کرقتل کر دیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ بھگت پورہ میں گھریلو تنازع پر55  سالہ باپ رانا شہباز نے پہلےاپنی 18 سالہ بیٹی کوگولی مارکرقتل کر ڈالااور پھر اپنےسر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے کہا ہےکہ رانا شہباز نے دوشادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، فرانزک ٹیموں اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد باپ بیٹی کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:    فیکٹری میں آتشزدگی،آگ پر 12گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا

مزیدخبریں