حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان

Oct 08, 2021 | 10:33:AM

(24 نیوز)بیرون ملک پاکستانی سوہنی دھرتی پروگرام کے تحت اب سے جو رقم بیرون ملک پاکستانی ترسیل کرینگے اس کے بدلے ان کو پوائنٹس ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ،ای سی سی نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری دے دی ۔سوہنی دھرتی پروگرام کے تحت ملنے والے پوائنٹس کے عوض وہ پی آئی اے کا ٹکٹ، موبائل فون کی ڈیوٹی، انشورنش کا پریمیئم، پاسپورٹ کی فیس، شناختی کارڈ کی فیس اور یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری کر سکیں گے۔
سوہنی دھرتی پروگرام کے تحت جو پاکستانی ہمیشہ کے لئے پاکستان آئیں گے وہ پوائنٹس کے عوض کیش بھی وصول کر سکیں گے۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کو ان کی ضرورت کے حساب سے 3 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جانے کی منظوری دی گئی۔ اس سے آٹے کی قیمت میں استحکام ہوگا اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار

مزیدخبریں