آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں‘۔۔۔۔ایشوریا رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔
سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں نے ہلکے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ایشوریا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایشوریا رائے اس سیارے کی سب سے خوبصورت اور پُرسکون خاتون ہیں۔‘
View this post on Instagram
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ سُن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔‘
سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ ’مجھے اب اپنی خوبصورتی پر یقین آگیا ہے کیونکہ ایشوریا رائے نے کہا ہے۔‘ایشوریا رائے اور سعدیہ خان کی تصویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس( Le Defilee L'Oreal Paris) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو کہ پیرس فیشن ویک کی میزبانی میں ہونے والا ایک آؤٹ ڈور شو تھا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ نے18 سالہ بیٹی کو گولی مار کے خود کشی کر لی