دوڑیں لگ گئیں۔۔مسافر طیارے میں بم۔۔اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی نجی فضائی کمپنی جزیرہ ایئرویز کے ایک مسافر طیارے کوبم کی موجودگی کی اطلاع پر ترکی میں ترابزون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں بم رکھنے کی اطلاع بعد میں غلط ثابت ہوئی ہے۔جزیرہ ایئرویز کی یہ مسافرپرواز جمعرات کو کویت سے روانہ ہوئی تھی۔کمپنی نے ٹویٹرپراطلاع دی ہے کہ اس کو ممکنہ سکیورٹی خطرے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی جس کا بعد میں جائزہ لیا گیا ہے اور یہ درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔کمپنی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ اس کی سرگرمیاں دوبارہ سابقہ معمول پر لوٹ آئی ہیں۔کمپنی نے اپنے بیان میں مزیدکہا ہے کہ ’’جزیرہ ‘‘نے اپنے مسافروں اورعملہ کے تحفظ کے پیش نظر کویت میں حکام اور اپنے نیٹ ورک سے رابطہ کیا تھا اور حفظِ ماتقدم کے طور پر سکریننگ کے لئے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس نے ٹویٹرتھریڈ میں کہا ہے کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم صورت حال کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کررہی ہے۔فضائی کمپنی اس دوران میں مسافروں کو ہونےوالی سفری تاخیرپرمعذرت خواہ ہے۔ ترکی میں ترابزون کے گورنراسماعیل استااوغلو نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو بتایا ہے کہ کویتی طیارے سے تمام مسافروں کو باحفاظت اتارلیا گیا تھا اور اس کی ہوائی اڈے کے ایک محفوظ زون میں تلاشی لی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قسمت ہو تو ایسی۔۔ گورے کا پہلا ہی نشانہ ٹچ بیٹھ گیا