(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا ویکسین نے مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین کا مس ورلڈ بننے کا خواب توڑ دیاجس کی وجہ کورونا ویکسین بنی۔
تفصیلات کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویکسین بنیادی شرط رکھی گئی تھی۔ ڈیلے ولیمسٹین نے دستبرداری کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتیں ، اسی باعث وہ پورٹو ریکو کا سفرنہ کرسکیں، جہاں ٹائٹل کے لئے فائنل مقابلہ منعقد ہوگا۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق ولیمسٹین کی جگہ مس ہالینڈ کی رنر اپ لیزی ڈوب لے گی۔
ڈیلے ولیمسٹین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا خواب ہمیشہ سے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنا تھا۔ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ کئی ماہ تک اپنے فیصلے کے بارے میں سوچتی رہی اور مس ورلڈ مقابلے کے منتظمین سے رابطہ کرنے تک ویکسین کے فیصلے میں تاخیر کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان