’منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے‘: روینہ ٹنڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ’منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔‘
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ منشیات کیس کے نام پر آریان خان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے،روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ’یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔
Shameful politics being played out.. it’s a young mans life and future they toying with … heartbreaking .
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) October 7, 2021
آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر ممبئی کی عدالت میں سماعت آج ہوگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔
این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔
تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعدبیٹے کو ساتھ لیکر گھر واپس آئیں۔۔گوری خان کی خواہش