پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ۔۔ شیخ رشید نے خبردار کردیا

Oct 08, 2021 | 12:44:PM
وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے۔یہ لڑنے جھگڑنے  کی بجائے ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنیوالے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ ملک انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان