شوہر چھوڑ سکتی ہوں، سوشل میڈیا نہیں۔۔ خاتون تنسیخ نکاح کیلئے عدالت پہنچ گئی

Oct 08, 2021 | 14:34:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) مکہ مکرمہ میں ایک سعودی خاتون نے سوشل میڈیا سے منع کرنے پر تنیسخ  نکاح کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شوہر نے اپنی بیوی کو شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اشتہارات میں نمودار ہونے سے روکا تا کہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے مگر نکاح نامے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اسے کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا جس کے بعد خاتون نے علحیدگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
دوسری جانب عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی معاہدے میں کسی قسم کی دھوکہ دہی شامل کرے کیونکہ شریعت نے ہر قسم کے معاہدے میں دھوکہ دہی سے روکا ہے۔ ان معاہدوں میں نکاح بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان


مزیدخبریں