کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔ نیوزی لینڈ دورہ پاکستان کے لئے رضا مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، فیوچر ٹور پروگرام 2023سے پہلے ہی دورہ ری شیڈول ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان کو دورہ ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔
یادرہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو شیڈول تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر چھوڑ سکتی ہوں، سوشل میڈیا نہیں۔۔ خاتون تنسیخ نکاح کیلئے عدالت پہنچ گئی