حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی گرادی ۔بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والا اضافہ اکتوبر کے بلوں میں ادا کرنا ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،بجلی صارفین کو اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں ادا کرناہوگی جبکہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور کے الیکڑک صارفین پر نیپرا فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سعدیہ خان نے ترک شیف براک کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں