بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کےبیٹے کی درخواست ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا

Oct 08, 2021 | 17:58:PM
آریان خان،کی ،درخواست ضمانت،اہم خبر
کیپشن: آریان خان کی عدالت پیشی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مستردکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آریان خان کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل آج ختم ہورہی تھی، جس کے پیش نظر آریان خان و دیگر نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔عدالت نے آریان خان اور دیگر افراد کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جس پر سینئر وکیل ستیش مانی شندے نے کہا ہے کہ وہ آریان خان کی ضمانت کے لیے ایک اور درخواست دیں گے۔

یا د رہے کہ این سی بی نے گزشتہ اتوار کو کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔جس کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی ہے۔

این سی بی کے چھاپے میں پکڑے گئے افراد میں آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی یا د رہے کہ  کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے 1روز پھر 3 روز اور آخر میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟