قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور منیجر کی تقرری کا اعلان 

Oct 08, 2021 | 18:17:PM

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے ہیڈ کوچ اور منیجرکی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ جبکہ منصو ررانا کو ٹیم منیجرمقرر کیا گیا ہے۔ورنون فلینڈر باؤلنگ کنسلٹنٹ جبکہ میتھیو ہیڈن بیٹنگ کوچ ہونگے۔ ورنون فلینڈرگزشتہ روزپاکستان پہنچ گئے تھے جبکہ میتھو ہیڈن یو اے ای میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق صہیب مقصود انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ حیدر علی اور شاہ نوازدھانی بھی قومی ٹیم کے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کےبیٹے کی درخواست ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا
اعظم خان ،خوشدل شاہ اورمحمد حسنین سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔جبکہ صہیب مقصود کی سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔صہیب مقصود کا لوئر بیک کا ایم آر آئی سکین چھ اکتوبر کو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے 14نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24اکتوبر کو ہوگا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟

مزیدخبریں