(مانیٹر نگ ڈیسک)جمعرات کو ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں عدالت کے باہر ایک شخص کو ایک نوجوان لڑکے کو گلے لگاتے، دلاسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے چہرے پر ماسک تھا لیکن اس کے باوجود وہ شخص بہت حد تک کنگ خان سے مشابہت رکھتا تھا۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو میں نظرآنے والے شخص نے جس لڑکے کو گلے لگایا وہ بھی آریان خان جیسا تھا اور اس نے وہی نیلے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی جو آریان خان نے این سی بی کی تحویل میں پہنی ہوئی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کنگ خان اور ان کے بیٹے آریان خان ہیں جو عدالت کے باہر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟
بھارتی میڈیا میں اس ویڈیو کے حقیقی ہونے پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی کے افراد کو عدالت کی اجازت کے بغیر ملزم سے ملنے کی اجازت نہیں ہوتی وہ بھی عوامی مقام پر بغیر کسی سکیورٹی کے۔جب عدالت ملزم کو اس کے گھر والوں سے ملنے کی اجازت دیتی ہے تو اس سے ملاقات کرنے والوں کے نام پوچھے جاتے ہیں۔ عدالت کو شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ڈاڈلانی کا نام بطور فیملی ممبر دیاگیا تھا جنہوں نے بعد میں آریان سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ کنگ خان کو گزشتہ روز سے ان کے گھر سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ کیونکہ اگر وہ گھر سے باہر نکلتے تو ان کے گھر کے باہر موجود صحافی اور کیمرہ مین ان کی ایک جھلک دیکھنے میں کامیاب ہوجاتے۔اس وجہ سے اس ویڈیو پر شک کا اظہا ر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کےبیٹے کی درخواست ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا