( 24نیوز ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے تین ناراض وزرا ء کے استعفے منظورکر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ کے ناراض وزراء ظہور بلیدی ، عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو اپنے استعفے بھیجے تھے جو انہوں نےمنظورکر لئے ہیں ۔تینوں وزراء کی جانب سے استعفے 6 اکتوبر کو بھیجے گئے تھے ۔ چار پارلیمانی سیکرٹریز اور دو مشیران نے بھی استعفے ارسال کئے تھے ۔ پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیران کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے