(مانیٹر نگ ڈیسک)اردن میں دولہا نے نکاح کے فوری بعد دلہن کو صرف اس لئے طلاق دیدی کہ اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس ناخو شگوار واقعہ کے بعد افسردہ ہونے والی دلہن کا کہنا تھا کہ ’ماسک پہننے سے ان کی لپ اسٹک خراب ہوجائے گی۔ جس پر دولہا نے حاضرین اور نکاح خواں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی۔
غیر ملکی کےمطابق شادی کی اس پرمسرت تقریب میں دولہا دلہن کے اہلخانہ سمیت دوست احباب نے شرکت کی، نکاح رجسٹرار کے آفس موجود دولہا، دلہن اور دیگر حاضرین تھے، رجسٹرار آفس کے اہلکار نے دلہن سے کہا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہن لیں۔رجسٹرار آفس کے اہلکار نے متعدد بار توجہ دلائی اس کے باوجود دلہن نے بات نہ مانی۔ دولہا اور ان کے اہلخانہ نے بھی دلہن کو ماسک پہننےکے لئے کہا مگر دلہن کا ایک ہی جواب تھا ’ماسک سے لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہے‘۔
دلہن کی بات سن کر دولہا کو غصہ آگیا اور انہوں نے کھڑے کھڑے یہ کہتے ہوئے دلہن کو طلاق دے دی کہ ’جو عورت پہلے دن ہی اپنے شوہر کی بات نہ مانے اس سے آئندہ کسی بھلائی کی اُمید نہیں رکھی جاسکتی‘۔
یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟