بھارت میں 60 سالہ برطانوی سفارتکار جنسی ہراسانی کا شکار

Oct 08, 2021 | 19:00:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوارنوجوان نے جنسی ہراسانی  کانشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں برطانوی سفارتکارصبح ٹینس کھیلنے کے لیے گھر سے ٹینس کورٹ جا رہی تھی کہ  نامعلوم موٹرسائیکل نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

60 سالہ برطانوی سفارت کار کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا  کہ ٹینس کورٹ جاتے ہوئے  پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار نے انہیں نامناسب انداز سے چھوا اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔  درخواست میں مزید کہاگیا  کہ مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا ۔خاتون نے بتایا کہ انہوں نے  موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ گیا۔پولیس کے مطابق برطانوی سفارتکار کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی

مزیدخبریں