ہمارا نام پاناما میں آیا نہ کسی پنڈورا پیپر میں ،مولانا فضل الرحمان

Oct 08, 2021 | 20:23:PM
مولانا فضل الرحمان پاناما اینڈ پنڈورا پیپرز
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے عوام فکر معاش میں لگے رہیں،پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت کے ساتھ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے دیکھ لیے ہیں۔ ہمیں ملک کو اس منزل کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم 74 سال بعد بھی مقصد کی تلاش میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ، روس اور برطانیہ کو شکست ہوئی ہے تاہم وہاں کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ افغانستان پر یکطرفہ شرائط عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے ملتوی نہیں ہوتے بلکہ موخر ہوتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے