(24 نیوز)سانحہ گریٹر اقبال پارک میں اہم پیشرفت ہوئی، ٹک ٹاکر عائشہ کے بیان کے بعد پولیس نےدوست ریمبو سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گریٹر اقبال پارک میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی ملی ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہاکہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ کے بیان میں 13افراد کو نامزد کیا گیا،بیان کے بعد گریٹر اقبال پارک کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا،شارق جمال خان نے کہاکہ نامزد دیگر افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یادرہے مینار پاکستان پارک میں 14اگست جشن آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کو سینکڑوں افراد کی جانب سے ہراساں کیےجانے، کپڑے پھاڑنے اور زدوکوب کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے 300 سے زیادہ افراد کو جیو فینسنگ کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔ جن میں سے متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں صرف چھ ملزموں کو شناخت کیا تھا جو ریمانڈ پر جیل میں بند ہیں جب کہ باقی افراد رہا کیے جا چکے ہیں۔ تازہ گرفتاریاں عائشہ کے نئے بیان کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے